سرورق / خبریں / اترپردیش: امیٹھی میں دھاردارہتھیار سے باپ بیٹے کا قتل

اترپردیش: امیٹھی میں دھاردارہتھیار سے باپ بیٹے کا قتل

امیٹھی ، اترپردیش کے ضلع بریلی کے پیپر پور علاقہ میں زمینی تنازعہ کے نتیجہ میں دھار والے ہتھیار سے باپ بیٹے کاقتل کردیا گیا اس کے علاوہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔ اے ایس پی بی سی دوبے نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کل رات پورے تیجئی بیر گھاٹ رتاپور میں زمینی تنازعہ کی بنیاد پر دبنگوں نے دھار والے ہتھیارسےگیان پرکاش پانڈے (50) اور اس کے بیٹے روہت (25) کو قتل کردیا ۔ اس تنازعے میں چار دیگر زخمی بھی ہوگئے ۔
واردات کے بعد پورے علاقہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور لوگ اپنی اپنی دکانیں بند کرکے گھروں کو چلے گئے ۔ مرنے والے کے اہل خانہ کا الزام ہے کہاس معاملے کو لیکر کل بھی جھگڑا ہوا تھا ۔جس کی شکایت پیپر پور تھانے میں کی گئی تھی لیکن پولیس نے وقت رہتے کوئی کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے دبنگوں نے اس واردات کو انجام دیا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: