سرورق / خبریں / اترپردیش: الہ آباد کے نینی میں امونیاگیس لیک،ایک بڑاحادثہ ٹلا –

اترپردیش: الہ آباد کے نینی میں امونیاگیس لیک،ایک بڑاحادثہ ٹلا –

الہ آباد، اترپردیش کےضلع الہ آبادکےنینی علاقےمیں امونیاگیس کے سلینڈرمیں دھماکے کے بعدپورےعلاقےمیں کہرام مچ گیا۔ پولس سپریٹنڈنٹ(جمناناپار)دیپندرچودھری نےآج بتایا کہ نینی کےشنکرٹول کےپاس رام چندرکیسروانی آئس فیکٹری کی تعمیر کروارہاتھا۔فیکٹری میں کل دیرشام مشین سےگیس بھری جارہی تھی۔ دریں اثناء سلینڈرمیں دھماکےکےبعدگیس کا رساؤ شروع ہوگیا۔خودکوبچانے کےلئےلوگ ادھرادھربھاگنےلگے۔
مسٹر چودھری نےبتایاکہ حادثے کی اطلاع ملنے کےبعدپولس ،انتظامیہ فائربریگیڈکی6گاڑیاں موقعہ پرپہنچ گئیں۔جس سےایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہی دھماکہ اگردیر شب ہوتاتو ایک بڑاحادثہ ہوسکتا تھا۔موقعہ پردمکل ٹیم پہنچی اورگیس ماسک پہن کرفیکٹری میں داخل ہوئیاور پانی کی بوچھارکےذریعہ تقریباً دوگھنٹے بعدآگ پر قابو پالیاگیا۔ انہوں نےبتایاکہ فیکٹری مالک رام چندرکیسروانی موقعہ سے فرارہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: