سرورق / خبریں / اتراکھنڈ : بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس ، 46 افراد کی موت ، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ –

اتراکھنڈ : بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس ، 46 افراد کی موت ، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ –

پوڑی گڑھوال: اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں واقع دھوماکوٹ کے نزدیک ایک بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گئی۔ اس حادثہ میں 46 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بس کیونس گاوں سے رام نگر جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق انہوں نے 46 افراد کی موت جائے واقعہ پر ہی ہوگئی تھی جب دو زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑدیا ۔ پولیس نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ گڑھوال کے کمشنر دلیپ جوالکر نے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
ادھر وزیر اعلی نے بس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر راحت پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔ مقامی انتظامیہ ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: