سرورق / خبریں / اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے الیکشن کے کم سے کم ڈیڑھ ماہ قبل امیدواروں کے نام کااعلان کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہدف اور نظریات یکساں ہوں تو اسمبلی انتخابات کے مستقبل کے لئے اتحاد ہونا چاہئے۔
مسٹر سندھیا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ الیکشن کے ڈیڑھ ماہ قبل امیدواروں کا اعلان کردینا چاہئے۔ ٹکٹ تقسیم میں تمام طبقات کو جگہ دینے پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ اسمبلی الیکشن میں 30فیصدامیدوار نئے چہرے ہوں گے۔پارٹی انہیں امیدواروں کو میدان میں اتارے گی جن کے جیتنے کے امکانات ہیں۔
اسمبلی الیکشن میں بی ایس پی سمیت تمام دیگر جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہدف اور نظریات یکساں ہونے کی صورت میں مستقبل کے لئے اتحاد ہونا چاہئے۔ الیکشن میں بی جے پی کی طرف سے ہندوتو کو موضوع بنانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ہندو ہیں اور انہیں کسی پارٹی یا تنظیم کو اپنا مذہب بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر اعلی شیو راج سنگھ کی آج سے شروع ہوئی جن آشیرواد یاترا پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو جن معافی یاترا نکالنی چاہئے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: