سرورق / کھیل / ’’اب کیا کریں گے میسی اور رونا لڈو؟‘‘ اہم موضوع بحث

’’اب کیا کریں گے میسی اور رونا لڈو؟‘‘ اہم موضوع بحث

ماسکو ، عالمی کپ فٹبال میں ارجنٹنیا اور پرتگال کا سفر ختم ہونے کے بعد سوپر اسٹار کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے بین الاقوامی فٹبال میں مستقبل کے حوالے سے چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔دونوں کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن عام خیال ہے کہ ان کا اگلے عالمی کپ میں کھیلنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ لیکن وہ جلد ہی بین الاقوامی فٹبال سے علاحدگی اختیار کرلیں گے ۔ خیال رہے کہ برازیل میں4 برس قبل جرمنی کے ہاتھوں عالمی کپ فائنل میں شکست کے بعد میسی نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ لیکن عالمی چیمپئن بننے کا خواب لیے وہ ایک بار ملک کی نمائندگی کیلئے تیار ہوگئے تھے ۔البتہ اب سمجھاجارہا ہے کہ میسی یہ مقصد پانے میں ایک اور ناکامی کے بعد مزید ارجنٹینا کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔ اسی طرح رونالڈو بھی اگلے عالمی کپ تک 37 برس کے ہوچکے ہوں گے ۔ انہوں نے4 بار میگا ایونٹ میں شرکت کی لیکن ایک بار بھی چیمپئن نہ بن سکے ۔پری کوارٹرفائنل میں یوروگوئے کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ کافی افسردہ تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے مستقبل سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بات کرنے کا موقع نہیں۔ لیکن پرتگالی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشمل ہے۔ اسے آگے دیکھنا چاہئے۔دریں اثنا ء ارجنٹینا کے سینئر فٹ بالر زیویئر ماسکرینو نے بین الاقوامی فٹبال کو خیرباد کہہ دیا ہے۔انہوں نے 147 میچوں میں ملکی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

فرانس کو مبارکباد، کروشیا کو ڈبل مبارکباد۔ کووند نائب صدر ،وزیر اعظم اور دیگر کے پیغامات۔ ٹیموں اور میزبان ملک کی ستائش –

نئی دہلی،  (یواین آئی) صدر ہند رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر …

جواب دیں

%d bloggers like this: