سرورق / خبریں / اب غریبوں اور دلتوں کو ملتا ہے رسوئی گیس کنکشن: مودی

اب غریبوں اور دلتوں کو ملتا ہے رسوئی گیس کنکشن: مودی

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آزادی کے چھ دہائیوں تک عام طور پر امیر لوگوں کو رسوئی گیس کا کنکشن ملتا تھا لیکن ان کی حکومت نے گذشتہ چار سال میں دس کروڑ نئے گیس کنکشن تقسیم کرکے غریبوں، نچلے طبقات کے لوگوں ، دلتوں اور قبائلیوں کی زندگی کو بااختیار بنایا ہے۔
وزیر اعظم نے نمو ایپ کے ذریعہ اجولا یوجنا سے فائدہ اٹھانے والوں سے پیر کے براہ راست بات چیت کی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ملک میں رسوئی گیس کی ابتدا آزادی کے بعد ہی ہوگئی تھی لیکن 2014 میں ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے تک ملک میں تیرہ کروڑ لوگوں کو ہی اس کے کنکشن ملے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کی حکومتوں کے دور میں رسوئی گیس کا کنکشن عام طور ور امیر لوگوں کو ہی ملتا تھا۔ لیکن پچھلے چار سال میں ان کی حکومت نے دس کروڑ نئے رسوئی گیس کنکشن دے کر غریبوں، دلتوں نچلے طبقہ کے لوگوں او رقبائلیوں کی زندگی کو بااختیار بنایا ہے ۔ خط افلاس سے نیچے رہنے والے چار کروڑ خاندانوں کو اب تک رسوئی گیس کے کنکشن تقسیم کئے گئے ہیں ان میں 45فیصد دلت ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے رسوئی گیس کا کنکشن ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی سفارش کرنے پر ہی ملتا تھا اور یہ صرف بڑے لوگوں کے پاس ہوتا تھا۔ اس وقت ملک کے ہر 100خاندانوں میں سے 81 خاندان کے پاس رسوئی گیس کا کنکشن پہنچ چکا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: