سرورق / خبریں / آلودہ شہروں کی فہرست سے رائے پور باہر

آلودہ شہروں کی فہرست سے رائے پور باہر

رائے پور (یو این آئی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی دنیا کے آلودہ شہروں کی کل جاری فہرست سے راجدھانی رائے پور باہر ہوگیا ہے اور ریاست کا کوئی بھی شہر اس میں شامل نہیں ہے ۔ہاؤزنگ اور ماحولیات کے محکمہ سربراہ امن کمار سنگھ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او دنیا بھر میں بڑے شہروں کے فضائی معیار کے اعداد و شمار پر مبنی آلودگی کی سطح کی ایک فہرست جاری کی ہے ، جس میں دنیا کے 15 ؍سب سے زیادہ آلودگی والے شہروں میں سے 14 ؍ہندوستان میں ہیں اور ایک کا تعلق کویت سے ہے ۔ چھتس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور اس فہرست میں شامل نہیں ہے ، اور رائے پور کی آلودگی کی سطح بھی ان شہروں کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔اس سے قبل 2016 میں ڈبلیو ایچ اوکی جاری رپورٹ میں دارالحکومت رائے پور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں ساتویں پر مقام پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹھوس منصوبہ بناکر فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کی ٹھوس کارروائی کے اچھے نتائج مل گئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: