سرورق / خبریں / آلواس کالج میں طالبہ کی خودکشی-

آلواس کالج میں طالبہ کی خودکشی-

منگلورو :28 ؍جنوری (ایس او نیوز) ہزاروں زیر تعلیم طلبا پر مشتمل آلواس تعلیمی اداروں میں خودکشی کے معاملے تھمنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ موڈبیدری کے آلواس کالج میں پیش آیا ہے جہاں پی یو سی سا ل دوم کی ایک طالبہ نے مبینہ طورپر پانچویں منزلے سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔لیکن طالبہ کے والدین کو اس بات پر شک ہے اور وہ اس کے پیچھے کوئی دوسری کہانی ہونے کا امکان ظاہر کررہے ہیں۔ اس لیے انہوں نے پولیس میں کالج انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مبینہ طور پرپانچویں منزلے پر واقع اپنے کلاس روم سے چھلانگ لگاکرجان دینے والی طالبہ کا نام رچنا ہے جو چترادرگہ کی رہنے والی ہے۔ اس نے اپنا ایک ڈیتھ نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں اس نے امتحان میں اچھے نمبر نہ ملنا اور صحت کے تعلق سے کچھ پیچیدہ مسئلہ ہونے کو خودکشی کا سبب بتایا ہے۔لیکن رچنا کی ماں کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ جو چٹّھی ہے اس میں رچنا کی ہینڈ رائٹنگ نہیں ہے۔ دوسرے اگر اس نے واقعی پانچویں منزلے سے چھلانگ لگائی تھی تو پھر اسے بری طرح زخمی ہونا چاہیے تھا،جبکہ اس کی لاش پر کسی بھی قسم کے زخموں کے نشان موجود نہیں تھے۔رچنا کے والد منجوناتھ کی طرف سے شکایت پر کیس درج کرنے کے بعد موڈبیدری پولیس نے ڈیتھ نوٹ کو تحریر کے ماہرین(گرافولوجسٹ) کے پاس تجزیہ اور تحقیق کے لئے بھیج دیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: