سرورق / کھیل / آشیش نہرا نے اسمتھ اور وارنر کا دفاع کیا –

آشیش نہرا نے اسمتھ اور وارنر کا دفاع کیا –

نئی دہلی، (آئی این ایس)ہندوستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور رائل چیلینجر بنگلور (آرسی بی) کے بولنگ کوچ آشیش نہرا نے گیند سے چھیڑ چھاڑ(گیند ٹیمپرنگ)تنازعہ میں پھنسے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کا آج یہاں دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہرا سے جب گیند ٹیمپرنگ تنازعہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسمتھ کی اپنی غلطی تسلیم کرنا بڑی بات ہے۔ اگر انہوں نے کچھ غلط کیا ہے تو انہیں سزا دینا آئی سی سی کا کام ہے ۔میں اسمتھ کو کریڈٹ دیتا ہوں کی انہوں نے اپنی غلطی کو قبول کر لیا ہے۔ٹیمپرنگ جیسی چیزیں آپ کو ٹسٹ کرکٹ میں نظر آئیں گی جہاں طویل سیشن ہوتے ہیں۔پہلے بھی ایسا کئی بار ہو چکا ہے۔نہرا نے کہا کسی آئی پی ایل ٹیم کے لئے اسمتھ اور وارنر جیسے کھلاڑی کو نظرانداز کرنا کافی تکلیف اور نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں آسٹریلیا کے ایسے کھلاڑی رہے ہیں جنہیں نظرانداز کرنا کسی بھی آئی پی ایل ٹیم کے لئے بہت مشکل ہوگا۔کرکٹ یا کسی دوسرے کھیل میں اچھی اور بری چیزیں ہوتی رہتی ہیں، ان چیزوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔انہیں کپتان بنانا یا نہیں بنانا ان ٹیموں (آئی پی ایل) کے اوپر ہے۔نہرا نے کہاکہ یہ افسوسناک ہوگا کہ یہ دونوں کھلاڑی اگر آئی پی ایل نہیں کھیل پاتے ہیں۔انہوں نے غلطی مان لی ہے اور قومی ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی، اس سے زیادہ آپ ان سے کیا امید کر سکتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: