سرورق / بین اقوامی / آسٹریلیا گروپ کی رکنیت حاصل کرنے پر ہندوستان کو امریکہ کی مبارکباد-

آسٹریلیا گروپ کی رکنیت حاصل کرنے پر ہندوستان کو امریکہ کی مبارکباد-

واشنگٹن، 24 جنوری (یو این آئی) امریکہ نے ہندوستان کو آسٹریلیا گروپ کا نیا رکن بننے پر مبارکباد دی ہے۔

ہندوستان کی شمولیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا گروپ کے ممبران کی تعداد 43 ہوگئی ہے، جو کیمیائی و جراثیمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کوششیں کرنے کا غیر رسمی فورم ہے۔

منگل کے روز محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوارٹ کی طرف سے جاری کئے گئے اخباری بیان میں امریکہ نے کہا کہ یہ تازہ پیش رفت یہ ثابت کرتی ہے کہ ہندوستان بڑے پیمانے پر تباہی کے اسلحہ کے عدم پھیلاؤ کے تئيں پابند عہد ہے اور اسلحہ کے عدم پھیلاؤ کے لئے ہندوستان کی کاوشیں اہم ہيں، جن میں حساس اشیاء اور ٹیکنالوجی کی خرید و فروخت کو منظم کرنا بھی شامل ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: