سرورق / بین اقوامی / آزاد اور سوز کے خلاف معاملہ پر 18 جولائی کو سماعت –

آزاد اور سوز کے خلاف معاملہ پر 18 جولائی کو سماعت –

وارانسی،3 کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور سابق رکن پارلیمان سیف الدین سوز کے کشمیر پر مبینہ بیانات کے خلاف اترپردیش میں وارانسی کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں داخل معاملہ پر 18جولائی کو سماعت ہوگی۔

عدالت میں معاملہ داخل کرنے والے بھیلوپور کے باشندہ گری راج شنکر جیسوال نے منگل کو بتایا کہ اس معاملہ میں انہوں نے تھانہ میں تحریر دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ آخرکار انہیں پیر کو عدالت پہنچنا پڑا۔

مسٹر جیسوال کا کہنا ہے کہ گزشتہ 23جو ن کو انہوں نے یہاں کے ایک اخبار میں شائع ہوا مسٹر آزاد اور مسٹر سوز کا کشمیر سے متعلق بیان ہندستانی آئین کے خلاف لگا۔ ان کے بیانات سے ملک کو توڑنے کی سازش کی بو آرہی ہے، جس سے دہشت گردوں کو حوصلہ بڑھے گا اور جو ملک کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اس سلسلہ میں عدالت میں معاملہ داخل کیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: