سرورق / خبریں / آر ایس ایس ’’ہندوطالبان‘‘ کی شروعات کررہی ہے:ششی تھرور

آر ایس ایس ’’ہندوطالبان‘‘ کی شروعات کررہی ہے:ششی تھرور

نئی دہلی۔ (آئی این ایس)کانگریس کے سینئر لیڈر اورکیرلا کے ترواننت پورم سے ممبرپارلیمنٹ ششی تھرورنے بی جے پی اورآرایس ایس پر پھرسے ہلہ بولا ہے۔ تھرور نے ’ہندو پاکستان‘کے بعد ’ہندو طالبان‘کو لے کر بیان دیا۔ کانگریس ممبرپارلیمنٹ نے کہا کہ ملک میں بی جے پی اورآرایس ایس ’ہندو طالبان‘کی شروعات کررہی ہے۔تھرور نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ کہہ رہے تھے کہ میں پاکستان چلا جاؤں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں ہندو ہوں یا نہیں، یہ طے کرنے کا حق انہیں کس نے دیا؟ میں کہاں رہوں، کہاں نہیں، یہ طے کرنے والے یہ کون ہیں؟ کیا وہ لوگ ہندوتوا کے اندر طالبان کی شروعات نہیں کررہے ہیں؟ششی تھرورنے منگل کو ترواننت پورم کے ایک پروگرام میں یہ باتیں کہیں۔ دراصل’ہندو پاکستان‘ والے بیان کے بعد بی جے پی لیڈروں نے ششی تھرور کو پاکستان جانے کی نصیحت دی تھی، جس کے بعد تھرور نے بی جے پی آرایس ایس کو جواب دیا۔پیر کو ششی تھرور کے ترواننت پورم واقع دفترمیں کچھ شرپسندوں نے جم کرتوڑپھوڑکی تھی۔ تھرورکا الزام ہے کہ اس حملے کے پیچھے بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بی جے پی کارکنوں کے ذریعہ توڑپھوڑ کئے جانے کی اطلاع دی تھی۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی پریشانیاں لے کر آتے ہیں، لیکن آپ انہیں خوفزدہ کرکے بھگا دیتے ہیں۔ کیا یہی ہم اپنے ملک میں چاہتے ہیں؟ یہ بات میں ایک ممبرپارلیمنٹ کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک عام شہری ہونے کے ناطے پوچھ رہا ہوں، جہاں تک میں جانتا اور سمجھتا ہوں، اس حساب سے یہ ہندوتوا قطعی نہیں ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ششی تھرورنے بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگربی جے پی2019کا لوک سبھا الیکشن جیتتی ہے، توا س سے ملک’ہندو پاکستان‘بن جائے گا۔ بعد میں تھرورنے اپنے بیان پرمعافی مانگ لی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: