سرورق / خبریں / آرک بشپ کی طرف سے بھیجے گئے خط پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا، ہندوستان میں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ –

آرک بشپ کی طرف سے بھیجے گئے خط پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا، ہندوستان میں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ –

نئی دہلی، دہلی کے آرک بشپ کی طرف سے پادريوں کو “ملک کے لئے دعا کرنے” سے متعلق خط بھیجے جانے سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج زور دے کر کہا کہ ہندوستان میں تمام اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ملک میں کسی کے ساتھ ذات اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ دہلی کے آرک بشپ انل كاؤٹے نے گرجا گھروں کے پادریوں کو خط لکھ کر سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ‘ملک کے لئے دعا’ کرنے کو کہا ہے۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے یہاں بارڈر سکیورٹی فورس کے افسران اور جوانوں کے اعزازی تقریب کے دوران الگ سے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ “میں نے یہ خط نہیں دیکھا ہے، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اقلیتیں پوری طرح محفوظ ہیں اور کسی کے ساتھ ذات اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا” اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ مودی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے اصل منتر کے ساتھ ہر طبقہ کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس نے آرک بشپ کے اس خط کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور کسی کے ساتھ کسی طرح کا امتیاز نہیں برتا جا رہا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: