سرورق / خبریں / آرجے ڈی امیدوار شاہنواز عالم فاتح نے نتیش سے چھین لی جوکی ہاٹ سیٹ

آرجے ڈی امیدوار شاہنواز عالم فاتح نے نتیش سے چھین لی جوکی ہاٹ سیٹ

ارریہ۔ بہار کے ارریہ ضلع میں جوکی ہاٹ اسمبلی سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب میں راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی )کے امیدوار شاہنواز عالم نے فتح حاصل کی ہے۔ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ آرجے ڈی امیدوار شاہنواز عالم نے جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)کے امیدوار مرشد عالم کو تقریبا 40ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے ۔
آر جے ڈی نے جے ڈی یو سے یہ سیٹ چھینی ہے ۔حالانکہ ضمنی انتخاب کے نتائج کا ابھی باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے ۔ واضح رہے کہ سال 2015کے اسمبلی انتخابات میں جوکی ہاٹ سیٹ جے ڈی یو امیدوار تسلیم الدین کے انتقال کی وجہ سے ارریہ لوک سبھا سیٹ خالی ہونے کے بعد سرفراز عالم نے جے ڈی یو کے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دیکر آرجے ڈی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی ۔سرفرازعالم کے لوک سبھا انتخاب جیتنے کی وجہ سے جوکی ہاٹ اسمبلی سیٹ خالی ہوئی تھی ،جس پر 28مئی کو ضمنی انتخاب ہوا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: