سرورق / خبریں / آدی واسیوں سے متعلق جدید موزیم ہر ریاست میں قائم کئے جائیں گے : مودی

آدی واسیوں سے متعلق جدید موزیم ہر ریاست میں قائم کئے جائیں گے : مودی

رام نگر (منڈلا)، وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کی آزادی کی تحریک میں کئی جاں باز آدی واسیوں نے شہادت حاصل کی تھی اور اسکے بارے میں لوگوں کو باخبر کرانے کے مقصدسے ہرریاست میں خصوصی میوزیم قائم کئے جائیں گے ۔ مسٹر مودی نے مدھیہ پردیش کے آدی واسی اکثریتی منڈلا ضلع کی رام نگر گرام پنچایت میں پنچایتی راج دن کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا ۔یہ خطاب ملک کی سبھی تقریبا دولاکھ 44ہزار پنچایتوں میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔اس موقع پر مدھیہ پردیش کی گورنرآنندی بین پٹیل ،وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ،پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور سابق مرکزی پھگن سنگھ کلستے بھی موجود تھے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ آزادی کی لڑائی میں ملک کے لاتعداد لوگوں کا تعاون رہاہے ،لیکن کچھ ہی لوگوں اور خاندان کو اسکا کریڈٹ دیا جاتاہے ۔رانی درگاوتی اور برسامنڈا سمیت متعدد لوگوں نے آزادی کی لڑائی ہی نہیں ،بلکہ اپنی ثقافت کے تحفظ کے لئے ہردن قربانی دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس لئے حکومت نے جنگل میں رہنے والے لوگوں کی بہادری کی داستانوں سے واقف کرانے کے لے ہر ریاست میں اس طرح کا خصوصی میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مدھیہ پردیش میں بھی جلد ہی اس طرح کا ایک میوزیم قائم ہوگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: