سرورق / خبریں / آج کمار سوامی کا دورۂ سرا –

آج کمار سوامی کا دورۂ سرا –

سرا:4؍اپریل بروز چہارشنبہ کو سابق وزیراعلیٰ و جنتا دل (ایس) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمار سوامی سرا کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔ یہ اطلاع سابق ریاستی وزیر بی ستیہ نارائن نے دی۔ انہوں نے یہاں جنتادل (ایس) دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے کسان اور پسماندہ طبقات سے جڑے لوگ کمار سوامی کو وزیر اعلیٰ کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سرا تعلقہ جے ڈی ایس صدر آرگریش نے کہا کہ پارٹی کارکن پارٹی کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں اور کمار سوامی کی اس انتخابی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ اس موقع پر بی ایس پی لیڈر راج سمہا نے جے ڈی ایس کی حمایت کا اعلان کیا۔ ضلع پنچایت رکن ایس رام کرشنا، کلیکرے روی اور دیگر اس اخباری کانفرنس میں شریک تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: