سرورق / خبریں / آج پارٹی لیڈروں کے ساتھ راہل کی میٹنگ وزارت کے تعلق سے �

آج پارٹی لیڈروں کے ساتھ راہل کی میٹنگ وزارت کے تعلق سے �

بنگلورو۔ (یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی کرناٹک میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ منگل کو میٹنگ کریں گے اور کانگریس ۔جنتادل ایس مخلوط حکومت کی چہارشنبہ کو ہونے والی کابینہ میں توسیع کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے ۔وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی صدارت والی مخلوط حکومت کی کابینہ میں کانگریس ارکان اسمبلی کی شمولیت کے لئے مسٹر گاندھی کی طرف سے ہری جھنڈی دئے جانے کے مدنظریہ میٹنگ اہم تصورکی جارہی ہے ۔کابینہ میں توسیع کا پروگرام 6جون کو ہوناہے ۔گورنر واجو بھائی والا ابھی نئی دہلی میں ہیں اور ان کے منگل شام تک یہاں واپس آنے کا امکان ہے ۔وہ چہارشنبہ کے روز نئی کابینہ کو حلف دلائیں گے ۔کابینہ کی توسیع میں تاخیر کے تعلق سے بی جے پی نے حکومت کو نشانہ بنایا اور اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ اتحادی پارٹیوں میں اختلافات کی وجہ سے کابینہ میں توسیع میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے ۔دریں اثنا مسٹر کمار سوامی نے کہاکہ ان کی پارٹی کی فہرست تیار ہے اور فہرست کو حتمی شکل دینے کے لئے کانگریس کا انتظار کررہی ہے ۔انھوں دعویٰ کیاکہ اس کام کو جلد ہی نمٹالیا جائیگا۔کانگریس کے ریاستی صدر اور نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے واضح کیاکہ وزارت کے تعلق سے دونوں پارٹیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔مسٹر گاندھی کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہوئی ۔انھوں نے کہاکہ مسٹر گاندھی آج رات وطن واپس آرہے ہیں اور کل یہاں میٹنگ کریں گے ۔فہرست کو حتمی شکل دی جائیگی اور نئے وزراحلف لیں گے۔میٹنگ میں ڈاکٹر پرمیشور کے ساتھ ہی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملیکاارجن کھرگے،سابق وزیراعلیٰ سدارمیا اور دیگر سینئر لیڈر موجود ہوں گے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: