سرورق / خبریں / آج وزیراعلیٰ کا دورۂ چکبالاپور تعمیری کاموں کا افتتاح کریں گے –

آج وزیراعلیٰ کا دورۂ چکبالاپور تعمیری کاموں کا افتتاح کریں گے –

چکبالا پور ۔ (نامہ نگار) ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا اپنے اقتدار کے5سال مکمل ہونے کے قریب 19ویں بار چکبالاپور ضلع کا دورہ کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ بروز منگل شہر کی مضافات میں واقع نندی کراس میں 160کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے میگا ڈائری کا افتتاح کریں گے ۔وزیراعلیٰ سے اس بار بھی ضلع کے عوام کئی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں جن میں چکبالاپور شہر کو سیٹلائٹ سٹی بنانے، میڈیکل کالج کے قیام کے لئے رقم دینے کا اعلان، کولار ملک فیڈریشن سے علاحدہ کرکے چکبالاپور ملک فیڈریشن کے قیام کا اعلان، کولار ڈی سی سی بینک سے علاحدہ کرکے چکبالاپور ڈی سی سی بینک کے قیام کا اعلان، ضلع کے لئے زراعتی صنعت کے قیام کا اعلان، ضلع میں صنعتی زون کے قیام کا اعلان، قحط شدہ اضلاع کو مستقل طور سے پانی کی سہولت کی یوجناؤں کا اعلان شامل ہیں ۔ضلع میں زراعت بھی بارش اور بورویل کے پانی پر ہی منحصر ہے ۔ اس لئے یہاں کے کسانوں کی مانگ ہے کہ جلد از جلد یہاں پانی کے لئے یوجنا جاری کی جائے جس سے کم عرصہ میں اس ضلع کو پانی کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ اس کے علاوہ اس ضلع میں باغبانی، دودھ، سلک اور پھول کی پیداوار زیادہ ہونے کی بنا پر یہاں ایک اعلیٰ معیار کا کولڈ اسٹوریج کی تعمیر کو ممکن بنایاجاسکے ۔اس کے ساتھ ضلع میں اور بھی ترقیاتی کاموں کے لئے وزیراعلیٰ سے امیدیں وابستہ ہیں ۔دیکھنا ہے کہ کیا وزیراعلیٰ سدارامیا ان سب امیدوں پر کھرے اتریں گے ۔اب تک وزیراعلیٰ نے اس ضلع اور خصوصاً چکبالاپور کی ترقی کے لئے حکومت سے ہر ممکنہ تعاون کیا ہے اور چکبالا پور شہر کی ترقی کے لئے 50کروڑ کا خصوصی گرانٹ دیا ہے ۔اس قحط شدہ اضلاع کے لئے دو یوجناؤں کو منظوری دی ہے جن میں تیرہ ہزار کروڑ روپئے کے یتناہولے اور ہبال ۔ناگوارویلی یوجنا کو منظوری دی ہے جس سے تالابو ں کی بھرتی اور پائپ لائن کے ذریعہ یتنا ہولے میں پانی بہانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: