سرورق / خبریں / آج تملناڈو کو کے ایس آرٹی سی بس سرویس نہیں رہے گی –

آج تملناڈو کو کے ایس آرٹی سی بس سرویس نہیں رہے گی –

بنگلورو۔5؍اپریل کو بروز جمعرات پڑوسی ریاست تملناڈو میں بند کی کال دی گئی ہے۔ 5؍اپریل کو بند کال کے پیش نظر ریاست کرناٹک سے تملناڈو کو جانے والی 250؍کے ایس آرٹی سی بس سرویس معطل کردی گئی ہے۔ کاویری مینجمنٹ بورڈ (سی ایم بی) تشکیل دینے میں مرکزی حکومت ناکام ہونے کی مخالفت میں 5؍اپریل کو تملناڈو بدن کا اعلان کیاگیاہے۔ ڈی ایم کے کی قیادت میں ریاست بھر میں بند منانے اپوزیشن پارٹیوں نے آواز دی ہے۔ کے ایس آرٹی سی کے ایم ڈی نے اخباری بیان میں کہاکہ جمعرات کے دن صبح سے شام تک کرناٹک سے تملناڈو کے کسی بھی علاقہ کو کے ایس آرٹی سی بس سرویس نہیں رہے گی۔ رات کے وقت حسب معمول کے ایس آرٹی سی بس سرویس مہیارہے گی۔ سپریم کورٹ نے 12؍فروری 2018ء کو ہدایت دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے کہاتھاکہ 6؍ہفتوں کے اندر کاویری مینجمنٹ بورڈ تشکیل دیا جائے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مدت 29؍مارچ کو ختم ہوگئی۔ حکمنامہ سے متعلق مرکزی حکومت اور تملناڈو حکومت نے 31؍مارچ کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے تحت کاویری دریا کے پانی کی تقسیم میں کرناٹخ کے لئے 270؍ٹی ایم سی حصہ کو 14.75؍ٹی ایم سی تک اضافہ کیا گیاہے۔ اس فیصلہ کی وجہ سے کاویری پانی تنازع مزید گہرا ہوگیا۔ تملناڈو کا کہنا ہے کہ سی ایم بی تشکیل دیئے جانے تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: