سرورق / کھیل / آئی پی ایل: پنجاب حیدرآباد کی فاتحانہ مہم کاسلسلہ روکنے کے لئے کمربستہ، مقابلہ کل –

آئی پی ایل: پنجاب حیدرآباد کی فاتحانہ مہم کاسلسلہ روکنے کے لئے کمربستہ، مقابلہ کل –

موہالی، اپنی فارم میں واپسی کرنے والی کنگس الیون پنجاب کی ٹیم آئی پی ایل 11 میں شاندار فارم میں کھیل رہی سن رائجرس حیدرآباد کی فاتحانہ مہم کا سلسلہ روکنے کے مقصد سے جمعرات کو اپنے گھریلو میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد واحد ایسی ٹیم ہے جس نے اب تک کوئی میچ گنوایا نہیں ہے اوراپنے سبھی تینوں میچ جیتے هیں ۔دوسري طرف پنجاب نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں اور یہ ٹیم اس بار نئے کپتان روی چندرن اشون کی قیادت میں نئے اعتماد میں نظرآرہی ہے۔
پنجاب نے موہالی میں جس انداز میں مہندر سنگھ دھونی کی مضبوط ٹیم چنئی سپر کنگز کو بڑے اسکور والے میچ میں چار رن سے شکست دی تھی اسے دیکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے کہ حیدرآباد کو جیت حاصل کرنے کے لئے پنجاب کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
حیدرآباد کی ٹیم بلے بازی اور گیندبازی دونوں شعبوں میں دیگر ٹیموں کے مقابلے کافی متوازن نظر آ رہی ہے۔ حیدرآباد نے اپنے پہلے میچ میں راجستھان رائلس کو نو وکٹ سے، دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کو ایک وکٹ سے اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کو پانچ وکٹ سے شکست دی ہے۔
پنجاب کی ایک اور جیت دہلی ڈیئر ڈیولس کے خلاف چھ وکٹوں سے رہی تھی۔ دونوں ٹیمیں اچھی فارم اور تال میں دکھائی دے رہی ہیں جس سے ایک دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
پنجاب کے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان اشون نے چنئی کے خلاف گزشتہ مقابلے میں کیریبین بلے باز کرس گیل کو اتارنے کا صحیح فیصلہ کیا جو ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا۔گیل نے میدان پر پہلی بار اتر کر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری بناتے ہوئے یہ دکھایا کہ نیلامی میں تیسرے راؤنڈ میں پنجاب نے انہیں خرید کر کتنا صحیح کام کیا تھا۔
بنگلور ٹیم نے گیل کو ری ٹین نہیں کیا اور نیلامی میں پہلے دو راؤنڈ میں انہیں کسی نے نہیں خریدا۔ آخر میں پنجاب نے انہیں تیسرے راؤنڈ میں ان کے دو کروڑ روپے کے بیس پرائس پر خریدا۔ پنجاب نے پہلے دو میچوں میں گیل کو نہیں كھلايا لیکن تیسرے میچ میں موقع ملتے ہی گیل نے خود کو ثابت کر دیا۔
گیل نے صرف 33 گیندوں پر سات چوکے اور چار چھکے اڑاتے ہوئے 63 رن بنائے ۔گیل نے لوکیش راہل کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے آٹھ اوور میں 96 رن کی بہترین ساجھےداری کرکے ٹیم کے لئے بڑے اسکور کی بنیاد تیار کی۔ گیل کا جارحانہ انداز حیدرآباد کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور حیدرآباد کے گیند بازوں کو گیل کے طوفان سے محتاط رہنا ہوگا۔
حیدرآباد کے اہم گیندباز بھونیشور کمار کو اب گیل کو روکنے کے لئے خصوصی حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی۔ بھونیشور نے کولکاتا کے خلاف گزشتہ مقابلے میں ایڈن گارڈن میدان میں 26 رن پر تین وکٹ لے کر حیدرآباد کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے 50 رنز کی کپتانی اننگز کھیلی تھی۔ ولیمسن نے 44 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری بنائی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: