سرورق / کھیل / آئی پی ایل: وراٹ کی فتح، روہٹ کی مشکلوں میں اضافہ

آئی پی ایل: وراٹ کی فتح، روہٹ کی مشکلوں میں اضافہ

بینگلورو، تیز گیند باز امیش یادو، ٹم ساؤتھی اور محمد سراج کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجر بینگلور نے ممبئی انڈیا کو منگل کو 14 رن سے شکست دیکر آئی پی ایل 11 میں تیسری جیت حاصل کرتے ہوئے اپنی امیدیں برقرار رکھیں لیکن اس شکست سے گزشتہ چمپئن ممبئی کی مشکلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بینگلورو نے 20 اوور میں سات وکٹ پر 167رن کا چیلنجنگ اسکور بنانے کے بعد اس کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ ممبئی کی ٹیم سات وکٹ پر 153 رن ہی بنا سکی۔ امیش، ساؤتھی اور سراج نے دو دو وکٹ لئے۔
بینگلورو کی جہاں آٹھ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے وہیں ممبئی کو آٹھ میچوں میں چھٹی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی کو اگر اب پلے آف کی امیدیں قائم رکھنی ہیں تو اسے باقی کے میچ لگاتار جیتنے ہوں گے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی کی آغاز کافی خراب رہا جس سے وہ آخر تک ابھر نہیں پائی۔ امیش یادو نے چوتھے اوور کی پہلی دو گیندوں ر سوریہ کمار یادو اور ممبئی کے کپتان روہت شرما کے وکٹ ئے۔ سوریہ نے 9 رن بنائے جبکہ روہت کا کھاتہ نہیں کھلا۔ روہت کا صفر پر آؤٹ ہونا ممبئی کےلئے سب سے بڑا جھٹکا رہا۔
اس سے پہلے ساؤتھی نے اوپنر ایشان کشن کو پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ کردیا۔ ممبئی کے تین وکٹ محض 21 رن پر گر گئے۔ رہی سہی کسر سراج نے کیرون پولارڈ کو آؤٹ کرکے پوری کردی۔ پولارڈ 13 رن ہی بنا سکے۔ جے پی ڈومینی 29 گیندوں پر 23 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پانڈیا برادران ہاردک اور کرونال نے چھٹے وکٹ کے لئے 66 رن جوڑکر ممبئی کے لئے امیدیں پیدا کیں لیکن سراج نے کرونال کو آؤٹ کرکے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ساؤ دی نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر ہاردک کو آؤٹ کرکے بینگلورو کی جیت یقینی بنادی۔
کرونال نے 19 گیندوں پر 23 رن بنائے جبکہ ہاردک نے 42 گیندوں پر 50 رنوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا۔ ساؤدی 25 رن پر دو وکٹ لیکر مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔ امیش نے 29 رن پر دو وکٹ اور سراج نے 28 رن پر دو وکٹ لئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: