سرورق / خبریں / آئی پی ایل میچوں کے لئے سٹہ دوسٹہ باز گرفتار۔1.10لاکھ روپئے اور 4موبائل ضبط –

آئی پی ایل میچوں کے لئے سٹہ دوسٹہ باز گرفتار۔1.10لاکھ روپئے اور 4موبائل ضبط –

بنگلورو۔ انڈین پریمےئر لیگ (آئی پی ایل) میچوں کے لئے کرکٹ سٹہ چلارہے دو سٹہ بازوں کو سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی ) پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1.10 لاکھ روپئے نقد اور 4موبائل فون ضبط کرلئے ہیں ۔گرفتار شدہ سٹہ بازوں کی شناخت ہنومنت نگر50فیٹ روڈ بی ایس کے فرسٹ اسٹیج میں مقیم اکشے کمار(25) اور وجئے نگر آر پی سی لے آؤٹ16ویں مین میں مقیم گوتم جین(24) کے طور پر کی گئی ہے ۔دونوں سٹہ باز آئی پی ایل سیزن11 کے میچوں کے لئے سٹہ لگا رہے تھے۔ دونوں بیاٹ رائن پورہ پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے گری نگر 50فیٹ روڈ،12ویں کراس کے ایک مکان میں بیٹھ کر سٹہ چلارہے تھے۔ دونوں دوسروں کے نام پر سم کارڈز حاصل کرکے سٹہ کے لئے استعمال کررہے تھے۔ بیاٹ رائن پورہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: