سرورق / کھیل / آئی پی ایل سیزن11: جارحانہ بلے باز گیل صرف2؍کروڑ میں فروخت انادکٹ سب سے مہنگے ہندوستانی۔17؍مسلمان کھلاڑی شامل ۔ نیپالی کھلاڑی کو پہلی بار موقع-

آئی پی ایل سیزن11: جارحانہ بلے باز گیل صرف2؍کروڑ میں فروخت انادکٹ سب سے مہنگے ہندوستانی۔17؍مسلمان کھلاڑی شامل ۔ نیپالی کھلاڑی کو پہلی بار موقع-

بنگلورو۔28؍جنوری(قادری۔ سینئر رپورٹر) کریبیئن کے جارحانہ بلے باز اور ٹی۔20 فارمیٹ میں رنوں کی مشین کہلانے والے کریس گیل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی یل) سیزن 11؍کے لئے بالآخر خریدار مل ہی گیا۔ پنجاب کی فرانچائز پریتی زنٹا نے مہربانی دکھاتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں اکلوتی بولی لگاتے ہوئے ان کی بیس پرائس 2؍کروڑ میں انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ شہرکے نجی ہوٹل میں آج بھی آئی پی یل سیزن 11؍کے لئے انگلینڈ کے رچرڈ میڈلی نے بولی شروع کی تو بولی کے دوسرے دن کئی تعجب خیز باتیں دیکھتے کو ملیں۔ ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز جئے دیو انادکٹ پر راجستھان رائلز نے 11.50کروڑ روپیوں کی ناقابل یقین بولی لگاکر انہیں جاریہ سیزن میں سب سے مہنگا ہندوستانی کھلاڑی بنادیا۔ انادکٹ کی خریدی کے لئے پنجاب اور چینئی سوپرکنگس کے درمیان کانٹے کی ٹکر رہی لیکن درمیان میں راجستھان رائلز11.50 کروڑ کی بولی دے کر اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہی۔ کل نیلامی کے پہلے دن کرناٹک کے منیش پانڈے اور لوکیش راہل کو پنجاب اور چینئی نے فی کس 11؍کروڑ روپیوں میں خریدلیاتھا۔ لیکن آج انادکٹ پر لگی بولی نے سبھی کو حیران کردیا۔ بولی کے دوران ایک اور حیران کن بات یہ رہی کہ دہلی ڈیرڈیولس نے نیپال کے سندیپ لامی چھونے کو ان کی بنیادی رقم 20؍لاکھ میں خریدکر سبھی کو حیران کردیا۔ رامی چھونے آئی پی یل میں شامل ہونے والے نیپال کے کھلاڑی بن کر نیپال کے لئے تاریخ رقم کی۔ افغانستان کے 16؍سالہ کم عمر اسپین گیند باز مجیب زیدان پر 4؍کروڑ کی بولی لگاکر پنجاب نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ اس طرح محمد رسول پر2.60کروڑ کی بولی دیتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہی۔ سن رائزر حیدرآباد نے 3.60کروڑ پر سید خلیل احمد کو خریدا۔ افغانستان کے ظہیر خان پکتن کو 60؍لاکھ روپیوں میں راجستھان رائلز نے خریدا۔ 19؍سالہ تیز گیند باز محسن خان کو 20؍لاکھ روپیوں میں ممبئی انڈینس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ راجستھان رائلز نے کے۔ ایم۔ آصف پر40؍لاکھ کی بولی لگاتے ہوئے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ آل راؤنڈ منظور ڈار کو 20؍لاکھ میں پنجاب نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ شہباز ندیم پر بیسک پرائس 40؍لاکھ مقرر کی گئی تھی لیکن دہلی نے 3.20 کروڑ کی بولی لگاتے ہوئے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ اس طرح گوتم کرشنپا جن کی بنیادی پرائس 20؍لاکھ تھی۔ لیکن راجستھان رائلز نے 6.20کروڑ روپیوں کی بولی لگاتے ہوئے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ سندیپ شرما پر3؍کروڑ کی بولی لگاتے ہوئے حیدرآباد نے خریدا۔ کرناٹک رنجی ٹیم کے کپتان ونئے کمار پر ان کی شروعاتی بولی جو ایک کروڑ روپئے مقرر کی گئی تھی۔ اسی بیسک پرائس پر کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے خریدا۔ حیدرآباد کے کھلاڑی محمد سراج جو تیز گیند بازی کرتے ہیں ان کی بیسک پرائز ایک کروڑ سے بڑھ کر 2.60کروڑ روپیوں کی بولی لگاکر آر سی بی بنگلور نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ آسٹریلیا کے نیتن کولٹر کو 2.60کروڑ میں خریدا گیا۔ شرڈل ٹھاکر کو 2.60 کروڑ میں پنجاب نے خریدا۔ کل بولی نہ لگنے والے وکٹ کیپر بلے باز پارتھیوں پٹیل کو آج دوبارہ بولی کے دوران 1.70 ؍کروڑ میں بنگلور نے خریدا۔ اسی طرح آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مشیل جانس کو دوکروڑ کولکتہ نائٹ رائڈرس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سوتھی پرایک کروڑ کی بولی لگاتے ہوئے آر سی بی بنگلور نے خریدا۔ بلے باز مرلی وجئے کو دوکروڑ میں چینئی نے خریدا۔ سودوتیواری کو ان کی بیس سے 30؍لاکھ زائد پر80؍لاکھ میں ممبئی نے خریدا۔ سندیپ سنگھ کو 1.40؍کروڑ میں بنگلور نے۔ منوج تیواری کو ایک کروڑ میں پنجاب نے ۔واشنگٹن سندر کو بنگلور نے 3.20 کروڑ میں۔ آل راؤنڈر پون نیگی کو ایک کروڑ میں ممبئی نے خریدنا چاہا لیکن بنگلور نے رائٹ ٹومیچ کارڈ کا استعمال کرکے انہیں اپنے ہی پاس رکھنا پسند کیا۔ دہلی نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈ ڈینیل کرسٹین کو ڈیڑھ کروڑ میں جینت یادو کو 75؍لاکھ پر ،ٹرینٹ بولٹ کو 2.20کروڑ۔ انڈر 19-کے اسٹار سلامی بلے باز منجوت کالرا کو 20؍لاکھ۔ انڈر۔19ٹیم کے آل راؤنڈر ابھیشک شرما کو 55؍لاکھ میں خریدا۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈ بین کٹنگ کو 2.20کروڑ کو ممبئی نے خریدا ۔ پرادیپ سانگوان کو 1.50کروڑ ، جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جے پی ڈومنی کو ایک کروڑ میں۔ جیسن بھرنڈرف کو 1.50کروڑ، تجندرڈھلون کو 55؍لاکھ اور شردلومبا کو 20؍لاکھ روپئے میں خریدا تھا۔ حیدرآباد نے سندیپ شرما کو 3؍کروڑ سچن بے بی کو 20؍لاکھ ،انگلینڈ کے کرس جارڈن کو ایک کروڑ میں خریدا۔ انڈر۔19 عالمی کپ میں اپنی بہتر کارکردگی سے سبھی کو متاثر کرنے والے تیز گیند باز شوم مارے کو 3؍کروڑ میں کولکتہ نے خریدا۔ ان کا بیس پرائس صرف20؍لاکھ تھا۔ راجستھان نے تیز گیند باز دھون کلکرنی کو 75؍لاکھ میں رائٹ ٹومیچ کارڈ کے ذریعہ خریدا۔ پنجاب نے تیز گیند باز موہت شرما کو 2.40کروڑ پر رائٹ ٹومیچ کارڈ کے ذریعہ خریدا۔ بریندرشرن کو 2.20کروڑ میں خریدا۔ نیلامی کے دوسرے دن بھی کئی معروف کرکٹر کو کوئی خریدار نہیں ملا۔ ان میں ڈیل اسٹین ،آسٹریلیا کے فواد احمد۔ تبریز شمس ، ایم ایم گوتم سیدصادق کرمانی، اقبال عبداللہ، ایون مورگن، شان مارش، ورون آرون، ٹایمل ملز، جیسن ہولڈ، شامل ہیں۔ مارٹن گپتل کو ان کی بنیادی پرائس 75؍لاکھ میں بھی خریدار نہیں مل پایا-

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: