سرورق / کھیل / آئی پی ایل: روہت نے ممبئی کو دلائی جیت –

آئی پی ایل: روہت نے ممبئی کو دلائی جیت –

ممبئی، روہت شرما نے اپنی فارم میں دوبارہ لوٹتے ہوئے 94 ر ن کی شاندار اننگز کھیل کر ممبئی انڈین کو رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف منگل کو آئی پی ایل 11 کے مقابلے میں 46 رن سے جیت دلائی ۔ سابق چیمپئن ممبئی کی آئی پی ایل میں مسلسل تین شکستوں کے بعد یہ پہلی کامیابی تھی۔ روہت نے گزشتہ تین میچوں کی ناکامی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 52 گیندوں میں 10 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 94 رن بنائے۔ ممبئی نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 213 رن کا عظیم اسکور بنایا اور پھر بنگلور کو اپنی شاندار گیند بازی سے پست کردیا۔ بنگلور و کی ٹیم کپتان وراٹ کوہلی کے ناٹ آّؤٹ 92 رن کے باوجود 8 وکٹ پر 167 رن ہی بناسکی۔ بنگلورو کی چار میچوں میں یہ تیسری شکست ہے۔
ممبئی کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے صفر کے اسکور پر سوریہ کمار یادو اور یشان کشن کے وکٹ گنواد یئے۔ تیز گیند باز امیش یادو نے دونوں بلے بازوں کو بولڈ کیا۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے روہت نے اوپنر ایون لوئس کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 108 رن کی شراکت داری کی۔ لوئس نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور 42 گیندوں پر 65 رن میں چھ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔
لوئس کا وکٹ گرنے کے بعد روہت نے اسکورنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور کنال پانڈیا 15 اور ہاردک پانڈیا 17 کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 40 رن اور ہاردک کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 29 رن کی شراکت داری کی۔ روہت نے کیرون پولارڈ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 30 رن بھی جوڑے جس میں پولارڈ کے محض 5 رن تھے۔ امیش یادو نے 36 رن پر دو وکٹ اور کیری اینڈرسن نے 47 رن پر دو وکٹ لئے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلورو کی ٹیم ایک بار بھی مقابلہ میں نظر نہیں آئی۔ کپتان وراٹ کوہلی نے ایک طرفہ مقابلہ کرتے ہوئے 62 گیندوں میں سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 92 رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ اے بی ڈی ولیئرس کا محض ایک رن بناکر آؤٹ ہوجانا بنگلورو کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوا۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 19، واشنگٹن سندر نے سات، سرفراز خان نے پانچ اور کرس ووکس نے 11 رن بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر کنال پانڈیا نے 28 رن پر تین وکٹ، جسپریت بمراہ نے 28 رن پر دو وکٹ اور لیگ اسپنر مائینک پانڈیا 25 رن پر ایک وکٹ لے کر بنگلورو کی کمر توڑ دی۔ کنال نے تین وکٹ نکال کر بنگلورو کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: