سرورق / کھیل / آئی پی ایل: آج دھونی کا سامنا کارتک سے ہوگا، دلچسپ مقابلہ کی توقع –

آئی پی ایل: آج دھونی کا سامنا کارتک سے ہوگا، دلچسپ مقابلہ کی توقع –

چنئی، ملک کے دو مایہ ناز بلے باز مہندر سنگھ دھونی اور دنیش کارتک کی ٹیمیں چنئی سپر کنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا آج آئی پی ایل 11 میں ہونے والا مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا۔ دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کررہی چنئی کی ٹیم نے 11 ویں سیزن میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دے کر شاندار واپسی کی جبکہ نئے کپتان کے ساتھ کھیل رہی کولکاتا کی ٹیم نے اپنے گھریلو میدان اینڈن گارڈن میں کل رائل چیلنجرس بینگلور کو شکست دی۔
دھونی کی چنئی اور کارتک کی کولکاتا ٹیموں نے اس سیزن میں فاتحانہ آغاز کرلیا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنے دوسرے مقابلے میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے پورا دم خم لگادیں گی۔ اس مقابلہ میں دکھائی دے گا کہ ہندوستان کے دو وکٹ کیپر بلے باز اور آئی پی ایل کپتان وکٹ کے پیچھے سے اپنے دستے کو کس طرح آگے بڑھاتے ہیں۔ چنئی کو پہلے میچ میں ممبئی کے خلاف ایک وکٹ سے جیت حاصل کرنے کے لئے کافی پسینہ بہانا پڑا تھا۔ کریبیائی کھلاڑی ڈوین براوو نے 30 گیندوں میں سات چھکوں کی مدد سے 68 رن بناکر ایک گیند باقی رہتے ہوئے ٹیم کو غیر یقینی جیت سے ہمکنر کیا تھا۔ آخری اوور میں کیدار جادھو کے چوتھی اور پانچویں گیندوں پر چھکا اور چوکا مارنے کے بعد دھونی اینڈ کمپنی نے راحت کی سانس لی تھی۔
چنئی کی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں شین واٹسن، انباٹی رائیڈو، سریش رینا، دھونی اور رویندر جڈیجہ کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہیں کولکاتا کے کریبیائی کھلاڑی سنیل نارائن کو بھی قابو میں کرنا ہوگا۔ نارائن نے گزشہ آئی پی ایل میں اوپننگ میں اترکر کئی حیرت انگیز اننگز کھیلی تھیں۔ اسپنر کا رول ادا کرنے والے نارائن کو اوپننگ کچھ خاص راس نہیں آرہی ہے ۔ بینگلور کے خلاف انہوں نے محض19 گیندوں کی مدد سے 50 رن بنائے تھے۔ دوسری طرف کولکاتا کی ٹیم بھی چاہے گی کہ اس کے ٹاپ آرڈر کے بلے باز صرف نارائن پر منحصر نہ رہیں۔ کرس لن اور رابن اتھپا کو اننگز سنبھالنی ہوگی۔ گزشتہ میچ میں کولکاتا کے لئے دلی کے نوجوان کھلاڑی نتیش رانا نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ آف اسپنر رانا نے ایک ہی اوور میں اے بی ڈی ویلیئرس اور وراٹ کوہلی کے وکٹ لئے تھے اور پھر بلے بازی کرتے ہوئے 34 رن بھی بنائے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: