سرورق / بین اقوامی / آئی ایس ایل فٹبال: دہلی ڈائناموز نے ممبئی سٹی ایف سی کودی شکست-

آئی ایس ایل فٹبال: دہلی ڈائناموز نے ممبئی سٹی ایف سی کودی شکست-

نئی دہلی، دہلی ڈائناموز نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ا پنے 17 ویں دور کے مقابلے میں ممبئی سٹی ایف سی کو 1-5 سے ہرادیا۔ اس فتح کے ساتھ جہاں دہلی نے آٹھویں مقام پر 18 پوائنٹ کے ساتھ اپنا مقام مضبوط کرلیا ہے وہیں ممبئی کا پلے آف کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔ یہاں جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منگل کے روز کھیلے گئے مقابلے سے پہلے ممبئی کو پلے آف کی دوڑ میں بنے رہنے کے لئے کسی بھی حال میں یہ میچ جیتنا تھا لیکن بغیر کسی توقع کے کھیل رہی دہلی نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ممبئی کو دوسرے مقام پر پہنچا دیا۔
یہ 17 میچوں میں دہلی کی پانچویں جیت ہے۔ ممبئی کے 17 میچوں سے 23 پوائنٹ ہیں اور وہ اپنا آخری لیگ میچ جیت کر بھی پلے آف میں نہیں پہنچ سکتی۔ اس سال اس کا سفر ختم ہوچکا ہے۔
دہلی کے لئے میچ کا پہلا گول نند کمار سیکر نے پانچویں منٹ میں کیا لیکن ممبئی نے 49 ویں منٹ میں ایورٹن سانتوس کی مدد سے برابری کرلی۔ اس کے بعد دہلی نے مائیتھس مارابجے (74) مینوئل ارانا (81 پنالٹی) کپتان کالو اچے (85) اور لالیانجولا چنگتے (1-5) کے گولوں کی مدد سے ایک طرفہ جیت حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں آخری 20 منٹ میں 10-10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں۔
بغیر کسی خوف کے کھیل رہی دہلی نے پانچویں منٹ میں ہی نند کمار کی مدد سے کھاتا کھولتے ہوئے دھماکہ کردیا۔ نند کمار اور ستیہ سین سنگھ نے چوتھے منٹ میں بیکار گئے ممبئی کے حملے پر کاؤنٹر اٹیک کیا۔
نند گیند لے کر آگے بھاگے باکس کے قریب پہنچ کر ستیہ سین کو پاس کردیا اور خود باکس میں گھس گئے۔ ستیہ سین نے باکس میں ایک لو کراس پاس دیا جس پر نند کمار نے گول کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 0-1 سے آگے کردیا۔
ممبئی کو 30 ویں منٹ میں ایک اچھا موقع ملا۔ ایچل ایمانا نے ایک اچھا فری کک لیا ۔ شاٹ میں دم تھا گینڈ ایرانا سے کندھوں سے ٹکراکر باہر چلی گئی۔ اسی درمیان میزبان ٹیم نے 38 ویں منٹ میں ایک اچھا موو بنایا لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔
گول کی تلا ش میں ممبئی نے دوسرے ہاف کی شروعات میں ہی پہلی تبدیلی کی۔ 47 ویں منٹ میں لیو کی کوشش ناکام ہونے کے بعد انہوں نے 49 ویں منٹ میں ایک اچھا موو بنایا اور اس پر ممبئی کو پہلی کامیابی مل گئی۔67 ویں منٹ میں دہلی نے اپنے گول کیپر کو بدلا ۔ انرب نے آتے ہی 69 ویں منٹ میں لیو کوسٹا کے ایک زور دار شاٹ کو گول میں داخل ہونے سے بچالیا۔
دہلی نے اس کے جواب میں ایک زور دار حملہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ یہ گول دہلی نے 73 ویں منٹ میں کیا ۔ 78 ویں منٹ میں دہلی کے پرتیک چودھری کو دوسرا پیلا کارڈ ملا۔ انہیں 24 ویں منٹ میں پہلا پیلا کارڈ ملا تھا۔ اب دہلی دس کھلاڑیوں پر کھیلنے پر مجبور تھی۔ 80 ویں منٹ میں دہلی کو ایک پنالٹی کارنر ملا جس پر گول کرتے ہوئے ایرانا نے دہلی کو 1-3 سے آگے کردیا۔ ساحل کو دوسرا پیلا کارڈ ملا اب ممبئی بھی 10 کھلاڑیوں پر کھیلنے کے لئے مجبور تھا۔
دہلی کے کپتان کالو اچے نے گزشتہ چھ میچوں میں گول کیا تھا لیکن اب تک وہ خامو ش تھے۔ اچے نے حالانکہ 85 ویں منٹ میں اس کی تلافی کی اور ایرنا کی مدد سے اس سیزن کا اپنا 11واں گول کیا۔ رہی سہی کسر چنگتے نے انجوری ٹائم کے پہلے منٹ میں میراباجے کی مدد سے گول کرتے ہوئے پوری کردی اور دہلی کو اس سیزن کی سب سے بڑی جیت دلائی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: